ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو انجینئرنگ کالج کا طالب علم منگلورو میں غرقاب

بنگلورو انجینئرنگ کالج کا طالب علم منگلورو میں غرقاب

Mon, 18 Sep 2017 15:20:55    S.O. News Service

منگلورو 18؍ستمبر(ایس او نیوز) آندھرا پردیش کا رہنے والا اور بنگلورو انجینئرنگ کالج میں زیر تعلیم ایک طالب علم منگلورو پانمبور سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ 

غرقاب ہونے والے طالب علم کا نام شاہی چرن(۲۰سال) بتایا جاتا ہے جو کہ تفریحی دورے پر آنے والے کالج کے گروپ میں شامل تھا۔جب یہ لوگ سمندر میں تیراکی کا مزہ لے رہے تھے اس وقت ایک تیز لہر اٹھی جس میں شاہی چرن غرق ہوگیا۔اس کے دوستوں نے اس کو بچانے کی بہت کوشش کی مگر وہ کامیاب نہیں ہوسکے۔کہتے ہیں کہ کالج کے طلبہ کا یہ گروپ انٹر نیٹ پر سیر و تفریح کے مقامات تلاش کرنے کے بعد منگلورو کے پانمبو ر ساحل پر بنگلوروسے موٹر بائکس پر پہنچاتھا۔


Share: